محسن نقوی کرپٹ اور فراڈیا، کرکٹ کا بیڑا غرق کردیا، عمران خان کی چیئرمین پی سی بی پر تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ قوموں کو تباہ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی ، اداروں میں کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قوم تباہ ہوجاتی ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کو بڑے صاحب نے چیئرمین پی سی بی بنایا، جو کرپٹ اور فراڈیا ہے۔
عمران خان نے کہاکہ محسن نقوی نے الیکشن میں فراڈ کیا، اس کے علاوہ گندم فراڈ کیا، اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے لگایا ہے، جس نے کرکٹ کا بیڑا ہی غرق کردیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی، اس سے بری اور شکست کیا ہوگی، ایسا کون سا ایٹم بم پھٹا کہ 3 سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے نیچے اور تباہ ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ کرکٹ ایک ٹیکنیکل کھیل ہے، اس پر آپ نے سفارشی بٹھا دیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کیا قابلیت ہے؟
’رمیز راجا پروفیشنل کرکٹر تھا اس لیے چیئرمین پی سی بی بنایا‘
سابق وزیراعظم نے کہاکہ رمیز راجا میرا رشتہ دار نہیں تھا، ایک پروفیشنل کرکٹر تھا، جس وجہ سے اسے میں نے چیئرمین پی سی بی بنایا۔
انہوں نے محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دبئی لیکس میں محسن نقوی کی بیوی کے 5 ملین ڈالر سامنے آئے، بتایا جائے وہ پیسا کہاں سے آیا۔
’القادر یونیورسٹی بند کرنے کی سازش ہورہی ہے‘
عمران خان نے کہاکہ نیب نے القادر یونیورسٹی کے عطیات بند کروا دیے، یہاں 100 فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی بند ہوجائے، لیکن اس کا نقصان مجھے نہیں طلبہ کو ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ برصغیر میں تعلیم میں ہم پہلے ہی سب سے پیچھے رہ گئے ہیں، شوکت خانم بھی اگر بند ہوتا ہے تو لوگوں کو 10 گنا مہنگا علاج کروانا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ اڑھائی ماہ سے قاضی فائز عیسیٰ نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ نہیں سنا رہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا، یہ پوری گیم کھیلی جارہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ نواز شریف کے 4، شہباز شریف کے 5 جبکہ زرداری اور فرنٹ مینوں کے 9 ریفرنسز بند پڑے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ عام انتخابات میں جنہیں 20 سیٹیں ملیں انہیں جعلی مینڈیٹ دے کر اقتدار میں بٹھا دیا گیا، کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے ملک کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔
’فوج پوری قوم کا ادارہ صرف آرمی چیف کا نہیں‘
انہوں نے کہاکہ فوج پوری قوم کا ادارہ ہے، صرف آرمی چیف کا نہیں، یہ پوری قوم کے لیے اہم ہے کہ ادارہ مضبوط ہو۔ جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ یہ خود کرکے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ میں ایک دن بھی جیل میں اسپتال نہیں رہا، نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کو ایئر کنڈیشن کمرے اور اٹیچ باتھ دیے گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ قیدی میرے لیے کھانا بناتا ہے میں نے کبھی کوئی شکایت نہیں کی، ایک ہفتے میں صرف 3 لوگوں کو مجھ سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ نواز شریف 40 لوگوں کو ملتا تھا، اور اس کے لیے اوپن ہاؤس ہوتا تھا۔
14 ماہ گزرنے کے بعد بچوں سے بات کروائی گئی جو تکلیف دہ ہے‘
انہوں نے کہاکہ 14 ماہ گزرنے کے بعد بچوں سے بات کروائی گئی جو تکلیف دہ ہے، پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ جیل میں فائیو اسٹار سہولیات دی گئی ہیں، میرے پاس وہی سہولیات ہیں جو سزائے موت کے قیدی کو ملتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

Recent Posts

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

4 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

13 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

27 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

32 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

45 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

45 mins ago