اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب عثمان انور دوسرے صوبوں میں جاکر غیر قانونی آپریشن کر رہے ہیں لہٰذا انہیں نوکری سے فارغ کردینا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے اور اس پر وزیراعلیٰ پنجاب کو معافی مانگنی چاہیے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کا جو چاہتا ہے کہ ملک کو آگے لے کر جائے اور ترقی دے وہ سراپا احتجاج ہے اور ایسی حرکات کی وجہ سے مایوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کسی دوسرے صوبے میں جاکر کسی کو اغوا کریں گے تو لوگ سراپا احتجاج تو ہوں گے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب (سی ٹی ڈی) کا کیا تعلق بنتا ہے کہ وہ کسی دوسرے صوبے میں کارروائی کرے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ’ٹاؤٹ‘ ہیں اسی وجہ سے دوسرے صوبے میں آپریشن کر رہے ہیں انہیں برطرف کردینا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور پولیس حکام نے بتایا تھا کہ سی ٹی ڈی کے ایک اہلکار نے یونیورسٹی ٹاؤن سے ایک مقامی ٹھیکیدار کو ’زبردستی لے جانے‘ کی کوشش کی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوران حراست سی ٹی ڈی اہلکار نے پولیس کو اپنا مؤقف دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’وہ کاالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن کے تحت مشکوک لوگوں کو اٹھاتے ہیں اور اسی غرض سے کچھ ٹارگٹ پکڑنے کے لیے پشاور آئے ہوئے تھے۔‘
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…