محمود اچکزئی مذاکرات کے معاملے پر سنجیدہ، وہ قومی ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں، رانا ثنااللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے ساتھ ملاقات ہوتی رہتی ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ ہمارے ساتھ آئیں اور مل کر آگے چلیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمود خان اچکزئی مذاکرات کے معاملے پر سنجیدہ ہیں اور قومی ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں۔ ’وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سیاسی جماعتیں کم از کم بلوچستان کے مسئلے پر اکٹھی بیٹھ جائیں، کیونکہ وہاں پر حالات بہت خراب ہیں‘۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی محمود اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دینے کی بات کرتی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ فلاں جماعت سے بات نہیں کرنی۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ 2018 میں مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چوری کیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی، لیکن اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے جو کہا وہ ریکارڈ پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اب بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، اور اسمبلی فلور پر دعوت دے چکے ہیں، لیکن دوسری طرف سے جو جواب آیا وہ سب کے سامنے ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، پارلیمانی جمہوری سسٹم اس کے بغیر چل ہی نہیں سکتا۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ محمود اچکزئی دل سے چاہتے ہیں کہ قومی ڈائیلاگ ہو، جبکہ نواز شریف بھی کئی بار اس کا اظہار کرچکے ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

7 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

17 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

43 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago