اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری موصول ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری تھانہ بہارہ کہو پولیس کو موصول ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو وارنٹ گرفتاری کی فوری تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔
وارنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کے ڈی آئی خان کے گھر کا پتہ بھی درج کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق وزیراعلی ہاؤس پشاور کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کی طبی بنیادوں پر کیس میں پیش ہونے سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو کل علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…