’فارم 45 کی ہو یا فارم 47 کی، اب یہی حکومت ہے‘، مولانا فضل الرحمان حکومت سے تعاون پر تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں رنگ لے آئیں۔
مولانا فضل الرحمان حکومت سے تعاون پر تیار ہوگئے، کہا کہ فارم 45 کی ہو یا فارم 47 کی، اب یہی حکومت ہے، اسی سے کام لینا ہے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد کا گھنٹہ گھر اور امرت دھارا بننے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، سیاسی لوگ مسائل حل کرسکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اپوزیشن میں ضرور ہیں لیکن وطن کو ضرورت پڑی تو ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ پچھلے ہفتے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کی سیاست مسترد کردیں گے، حکومت کوشش کرے گی کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور ہوں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

22 mins ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

34 mins ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

41 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

56 mins ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

2 hours ago