حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو میرین پروٹیکٹ علاقہ قرار دیدیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا سمندری محفوظ علاقہ قرار دے دیا۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے ترجمان نے کہا کہ چرنا جزیرہ کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کو سراہتے ہیں۔ انھوں نے کہا بلوچستان کابینہ نے چرنا جزیرہ کو سمندری محفوظ علاقہ قرار دینے کی منظوری دی۔ ترجمان کے مطابق حکومت بلوچستان جون 2017 میں استولا جزیرے کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دے چکی ہے۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر کے ترجمان کے مطابق چرنا جزیرہ ہفتھ تلار استولا میں مرجان کی چٹانوں کے مسکن کا علاقہ ہے۔ واضع رہے جزیرہ ہفت تالار ( استولا )بحیرہ بلوچ میں ایک چھوٹا غیر آباد جزیرہ ہے۔ اس کا ساحل کے قریب ترین حصہ جنوب میں تقریبا 25 کلومیٹر (16 میل) اور پسنی کی ماہی گیری بندرگاہ کے جنوب مشرق میں 39 کلومیٹر (24 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔جزیرہ ہفت تالار پاکستان کا سب سے بڑا سمندری جزیرہ ہے۔ یہ تقریبا 6.7 کلومیٹر (4.2 میل) طویل اور 2.3 کلومیٹر (1.4 میل) چوڑا جبکہ اس کا رقبہ تقریبا 6.7 مربع کلومیٹر (2.6 مربع میل) ہے۔ اس کا بلند ترین نقطہ سطح سمندر سے 246 فٹ (75 میٹر) ہے۔ جزیرہ صوبہ بلوچستان ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کا حصہ ہے۔ جزیرے تک پہنچنے کے لیے پسنی سے موٹر کشتیاں حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ اس کی مسافت تقریبا 5 گھنٹے ہوتی ہے۔

Recent Posts

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

9 mins ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

21 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

22 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

45 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

47 mins ago

وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…

50 mins ago