سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ شہریوں سے متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کو شوکاز جاری


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
دو سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں تفتیشی افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں اور عدالت آنا چھوڑ چکے ہیں، اس وقت بہت الارمنگ صورت حال ہے۔
عدالت نے 2 شہریوں سے متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کو شوکاز جاری کیا اور کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور سی آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری زبیر سے متعلق تمام صوبوں اور ملک بھر کی جیلوں سے رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے شہریوں کے کوائف اخبارات اور عوامی مقامات پر چسپاں کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
سندھ ہائیکورٹ لاپتہ شہری زبیر سمیت دیگر کی ٹریول ہسٹری بھی چار ہفتوں میں طلب کرلی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

6 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago