‘یہ میری ویڈیوز نہیں ہیں’، ہانیہ عامر کا اپنی جعلی وائرل ویڈیوز پر سخت ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ بولڈ لباس میں اپنی جعلی ویڈیوز پر سخت ردعمل دیا ہے۔
انسٹاگرام پر اسٹوری میں اداکارہ نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے قوانین کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا ہے۔
ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نیوز ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ یہ ویڈیوز میری نہیں ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔
اداکارہ نے سوال اُٹھایا ہے کہ کیا اس حوالے سے کوئی قوانین موجود ہیں؟
ہانیہ عامر کی شیئر کی گئی خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں نظر آنے والی لڑکی کا چہرہ ان سے مشابہت رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ ہانیہ نے کچھ مزید اسکرین شاٹ شیئر کیے جو انسٹاگرام پیجز کے تھے، ان پیجز پر اداکارہ سے مشابہ لڑکی کی تصاویر تھیں، اداکارہ نے مداحوں سے اس پیج کو رپورٹ کرنے کا کہا۔
دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ لڑکی بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو ہانیہ عامر کی ہمشکل ہے اور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرتی رہتی ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ سمیت دبئی میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر کین ڈول نے بھی دو مختلف اکاؤنٹس رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

3 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

13 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

23 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

35 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

41 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

52 mins ago