حکومت کی مشکلات میں اضافہ! ایم کیو ایم پاکستان پھر ناراض ، بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کو جہاں اپوزیشن ٹف ٹائم دینے کے لیے متحرک ہو رہی ہے اور اپنا لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے وہیں دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر ناراض ہو گئی ہے جس سے وفاقی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اعتماد میں نہ لینے پر وفاقی حکومت پر ناراضی کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم پاکستان کی ناراضگی کی وجہ انتخابی اصلاحات، سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر اعتماد میں نہ لینا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ تمام اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومت کی حالیہ پالیسیوں پر کارکنان کو اعتماد میں لینے کے لیے جنرل ورکرز اجلاس طلب کرنے اور عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق بہادر آباد سے متصل پارک میں کل جنرل ورکرز کا اجلاس کیا جائے گا جس میں سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر اُن کی رائے لی جائے گی اور پھر مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے انتخابی اصلاحات میں اعتماد میں نہ لینے کے معاملے پر ایم کیو ایم کے مطالبے کی حمایت کی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مین الحق کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہیں، اور اس وجہ سے حکومت کا فرض ہے کہ وہ ہمیں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات میں ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے شکوے کو جائز قرار دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago