کشمیر کی حق خودارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے، پاکستان کا بھارت کو جواب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر کی حق خودارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالے سے بیان یکطرفہ ہے اور کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے ایک تفصیلی اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا۔
بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات جموں و کشمیر کے مسئلے کی بات ہے وہ آرٹیکل 370 نےختم کر دیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں؟
ایس جے شنکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے، معاملات چاہے مثبت سمت میں جائیں یا منفی ہم ردِ عمل دیں گے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

49 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago