شاہد خاقان عباسی اور مفتاع اسماعیل ڈٹ گئے! صاف صاف انکار کر کے سب کو حیران پریشان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے نیب آرڈیننس کی بنیاد پر ریلیف لینے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایل این جی ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ریلیف لینے سے انکار کر دیا تاہم کیس کے شریک ملزمان نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بطور ملزم پیش ہوئے جنہیں حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ریفرنس کے شریک ملزم کے وکیل نے کہا کہ نیب کا ترمیمی آرڈیننس آ گیا ہے۔ہمیں جائزہ لینے کا وقت دیا جائے، بریت درخواست دائر کریں گے۔

بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں نان پبلک آفس ہولڈر کو بھی نکال دیا گیا۔اگر ٹیکس کا مسئلہ ہے تو ٹیکس ٹربیونل میں کیس چلا جائے گا۔ائیر بلیو کے سی ای او چوہدری اسلم نے بطور پرائیویٹ شخص ریفرنس سے نام نکالنے کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کابینہ فیصلوں کو جو نیب سے استشنیٰ دیا گیا اس کا اطلاق 16 اکتوبر کے بعد ہو گا۔عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں بتایا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین نیب کا دائرہ اختیار محدود کردیا گیا۔

آرڈیننس میں ترمیم سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو گیا۔نیب ذرائع کے مطابق آئی سی سی سمیت تمام فورم سے منظوری لے چکے۔منصوبوں پر نیب کا دائرہ اختیار ختم ہونے سے بڑوں کو فائدہ مل سکتا ہے۔ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس،وزیراعلی اعلی مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور پلانٹ اور شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں فائدہ ملنے کا امکان ہے۔

آرڈیننس میں نئی شق شامل ہونے کے بعد نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس بھی واپس لیا جا سکے گا۔نیب ذرائع کے مطابق نئے آرڈیننس کی کاپی ملنے پر نیب تمام کیسز کا دوبارہ جائزہ لے گا،کون کون سے کیس ختم ٹرانسفر ہونگے فیصلہ ریویو میٹنگ میں ہوگا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

7 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago