معروف ہدایت کار نےغیر مہذب ’آڈیشن‘ کی ڈیمانڈ کی ۔۔معروف ماڈل حرا خان کا دعویٰ

(قدرت روزنامہ)حرا خان پاکستان کی معروف ما ڈل اور ادا کارہ ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک معروف ہدایت کار نے ڈرامے کی کہانی اور ان کا کردار بتائے بغیر ان سےغیر مہذب ’آڈیشن‘ کی ڈیما نڈ کی ۔

تفصیلات کے مطابق حرا خان نے انسٹاگرام پر معروف ہدایت کار کے ساتھ کی گئی مبینہ مسیجنگ چیٹ کےسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہدا یتکا ر سے ان کا رابطہ ایک سینئر اداکارہ نے کروایا تھا۔ماڈل نے لکھا کہ جب ان کا رابطہ ہوا تو وہ ان سے 20 منٹ تک فون پر گفتگو کرنے کےباوجود یہ سمجھ نہیں پائیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں، کیوں کہ ہدایت کار ان سے نجی جگہ پر غیر مہذب لباس و انداز میں ڈانس اور کیٹ واک کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

حرا خان کے مطابق وہ  ڈانس اور کیٹ واک کے مطالبے پر حیران رہ گئیں، کیوں کہ وہ اچھے ڈائریکٹر تھے اور انہیں ان سے یہ توقع نہ تھی۔ہدایت کار نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے ڈانس اور کیٹ واک کے ’آڈیشن‘ کی ویڈیوز کسی کو نہیں دکھائی جائیں گی ۔حرا خان نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر سے فون پر بات کرنے کے بعد ثبوت کے طور پر ان سے مسیجنگ میں چیٹ کی تاکہ وہ دنیا کو کچھ ثبوت دکھا سکیں۔

ماڈل نے لکھا کہ عام طور پر ایسی باتوں پر یقین نہیں کیا جاتا اور یہ بھی سچ تھا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا کہ ڈائریکٹر نے ان سے نامناسب مطالبہ کیا ہے، اس لیے انہوں نے ہدایت کار سے مسیجنگ چیٹ کی۔

یا د رہے کہ حرا خان نے جس مسیجنگ چیٹ کے سکرین شاٹ شیئر کیے، ان میں فون نمبر بھی صاف دکھائی دے رہا ہے، تاہم اس مبینہ چیٹ میں کسی ہدایت کار کا نام واضح نہیں اور نہ ہی ماڈل نے کسی ڈائریکٹر کا نام بتایا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago