بلوچستان ہائیکورٹ : حلقہ پی بی46 کوئٹہ 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نشان انگشت نادرا سے تصدیق کرانے کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ کےالیکشن ٹریبونل I کے جناب جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے ۔ الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی46 کوئٹہ 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45، 47اور انکے ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نمبر ون نے سردار احمد خان شاہوانی بنام پرنس احمد عمر احمد زئی وغیرہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ پی بی 46 کوئٹہ 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45، 47 اور انکے ووٹوں کا نادرہ سے نشان انگشت تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا، حکم کے مطابق فریقین کے دعویٰ اور شہادتوں کو پرکھنے اور مشاہدہ کرنے کے بعد معزز ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوا ہے یا دھاندلی کی گئی ہے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ 7 متنازعہ پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45، 47 اور انکے ووٹوں کی نشان انگشت نادرہ سے تصدیق کروایا جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آجائے۔ اس سلسلے میں مدعی سردار احمد خان شاہوانی کو نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کا تمام خرچہ برداشت کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی محمد ریاض احمد، ایڈوکیٹ نے جبکہ پرنس احمد عمر احمد زئی کی جانب سے امان اللہ کنرانی نے کی۔ جبکہ حکومت بلوچستان کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago