ڈنڈے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا میں بھی ملٹری آپریشن ہوئے مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ 77 برس میں متعدد آپریشنز ہوچکے ہیں مگر مسائل کا حل نہیں نکل سکا، اس لیے ہمیں سوچنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت کے ساتھ ہمارے معاہدے کی پاسداری میں 17 دن رہ گئے ہیں، اگر حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا تو پرامن سیاسی مزاحمت کو آگے بڑھائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا شرمناک فعل ہے، جبکہ ملک میں بجلی اور گیس کا بحران ہے لیکن حکمران اس کا حل نہیں کررہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا شامل تھا، تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان معاہدہ راولپنڈی دھرنے میں ہوا تھا، جس کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

5 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

31 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago