نیب ہر کسی کو پکڑ لیتا ہے ، ثبوت ہوں یا نہ ہوں۔۔ جسٹس عامر فاروق کے مریم کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل تو نیب ہر ایک کو پکڑ لیتاہے ، اس کے خلاف ثبوت ہو یا نہیں، اب نیب والے بھی تھانے کی طرح چلتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈریفرنس میں سزاکیخلاف اپیل پرسماعت کی جس دوران مریم نواز کے وکیل عرفان قادر روسٹرم پر آئے اور کہا کہ اب اس درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ جوڈیشل سائیڈ پر طے ہونا ہے ، درخواست میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی بات کی گئی ہے ، ایسے واقعات ہوئے جس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ،نیب نے پہلے درخواست دی کہ اپیل کا 30 دن میں فیصلہ کیا جائے ، اب مجھے اخبارات سے پتا چلا کہ ضمانت منسوخ کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت منسوخی کی درخواست آج ہمارے سامنے سماعت کیلئے مقرر نہیں ، عرفان قادر نے دوبارہ بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہے اور شک کا فائدہ بنتا ہے ،فوجداری مقدمے میں تھوڑاساشک ہوتوفائدہ ملزم کوجاتاہے۔

ایون فیلڈریفرنس میں تھوڑانہیں،بہت زیادہ شک ہے، ایک بے گناہ کو سزا پوری انسانیت کو سزا دینے کے مترادف ہے ، ہم متفرق درخواست کے ذریعے نئے حقائق عدالت کے سامنے لائے ہیں ، عدالت نے تکنیکی رکاوٹ دور کر کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے تھے ۔

عرفان قادر کا کہناتھا کہ میری بطور جج مدت کم تھی آپ کی زیادہ ہے آپ بھی چیزوں کو بہتر سمجھتے ہیں ، احتساب عدالت کے پاس یہ کیس سننے کا اختیار ہی نہیں تھا ، یہ وہ کیس ہے جس میں کوئی شواہد ہی موجود نہیں ، اس کیس میں قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ، یہ ایسا کیس ہے کہ عدالت کو انصاف کیلئے اس میں مداخلت کرنی چاہیے ، چند چیزیں رکھوں گا تاکہ مرکزی اپیل میں جانے کا ٹائم بچ سکے ، اس کیس میں بہت سے شکوک و شبہات ہیں جس کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے ۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپیل اور متفرق درخواست کو ساتھ ساتھ چلائیں گے ،آپ بنیادی طور پر سزا کو کالعدم قرار دینا چاہتے ہیں، عرفان قادر نے کہا کہ آپ متفرق درخواست پر فیصلہ سنا دیں تو اپیل کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ، عدالت کے پاس اختیار ہے کہ اپیل سے پہلے اس درخواست پر فیصلہ کرے۔

ایڈووکیٹ عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں کیلبری فونٹ پربھی بات کرناچاہتاہوں،کریمنل کیس میں مقدمہ ثابت کرنا استغاثہ کاکام ہوتا ہے،ایون فیلڈکیس میں نوازشریف کوبے گناہی ثابت نہ کرنے پرسزادی گئی،ایسی کوئی دستاویزنہیں جس سے نوازشریف کاایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے تعلق ثابت ہو، سب سے پہلے نیب ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی ملکیت کی دستاویزات پیش کرے،ایون فیلڈاپارٹمنٹس نوازشریف نہیں ،آف شورکمپنیوں کےنام ہے،نوازشریف کاآف شورکمپنیوں سے تعلق اب کیسے جڑتاہے؟۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago