حسینہ واجد کے لیے بہتر ہے کہ وہ خاموش رہیں، بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے بھارت میں قیام پذیر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو کہا ہے کہ ان کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ خاموش رہیں۔
شیخ حسینہ واجد کے بھارت سے جاری کیے گئے بیان پر ڈاکٹر محمد یونس نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں بیٹھ کر سابق وزیراعظم کا بیان دینا ایک ’غیر دوستانہ اشارہ‘ ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے حوالگی کا مطالبہ نہیں کرتا تب تک انہیں خاموش رہنا چاہیے، تاکہ دونوں ملکوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈاکٹر محمد یونس نے کہاکہ شیخ حسینہ واجد کی بھارت میں موجودگی اور وہاں بیٹھ کر سیاسی بیانات دینا مسائل پیدا کررہا ہے، اور ان بیانات کی وجہ سے بنگلہ دیش میں بے چینی ہے۔
عبوری حکومت کے سربراہ نے کہاکہ شیخ حسینہ واجد اگر خاموش رہتیں تو ہم انہیں بھول جاتے اور لوگ بھی بھول جاتے، لیکن وہ بھارت میں بیٹھ کر بول رہی ہیں اور ہدایات دے رہی ہیں جسے کوئی پسند نہیں کرتا، یہ ہمارے اور بھارت دونوں کے لیے اچھا نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ ایک پڑوسی کی حیثیت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لیکن انہیں اس بیانیے سے پیچھے ہٹنا ہوگا کہ بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی قیادت میں محفوظ ہاتھوں میں ہے اور باقی سب اس ملک کو افغانستان بنا دیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ چکا ہے اور وہ استعفیٰ دینے کے بعد اس وقت بھارت میں قیام پذیر ہیں، جبکہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس اس وقت وہاں کی عبوری حکومت کے سربراہ ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

19 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

32 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

42 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

55 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago