پاکستان نے 3 مالیاتی اداروں سے ایک ارب 75 کروڑ ڈالر بطور قرض مانگ لیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے 3 اہم مالیاتی اداروں اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسلامی ترقیاتی بینک اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو مجموعی طور پر ایک ارب 75 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی فراہمی کی درخواست دے دی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان قرضوں سے ضروری اشیا کی خریداری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ مجموعی طور پر اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے اہم اشیا کی خریداری کے لیے 40 کروڑ ڈالر مانگے جا رہے ہیں جبکہ پروجیکٹ فنانسنگ کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 35 ڈالر کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے بیسک انفرااسٹرکچر) بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے ایک ارب ڈالر کے قرض کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔
اس قرض کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
ذرائع نے بتایا کہ یہ قرضے طویل مدتی ادائیگی کی مدت اور تقریباً 5 فیصد کی شرح سود کے ساتھ آنے کی توقع ہے۔
اس قرضے کی وصولی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے نئے قرضے کے حصول کی غرض سے مقرر کردہ اہم مالیاتی شرائط کو پورا کرنے کے لیے ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ کو کمرشل بینکوں سے زیادہ سود پر قرض لینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
دریں اثنا تعطل کے شکار تیل کے قرضے کے حصول کے لیے سعودی عرب سے بات چیت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

22 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago