اسلام آباد (قدرت روزنامہ)6 ستمبر 1965 کی شام پاک فضائیہ بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی،پاک فضائیہ کے اسکوارڈن نمبر 19 نے صرف 23 منٹ میں بھارتی فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 23 کو خاکستر کر ڈالا۔
پشاور ائیر بیس سے 257 کلومیٹر دور پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملہ بہت بڑا چیلنج تھا،شام ساڑھے 5 بجے حملہ شروع ہوا، 6 بجے پٹھانکوٹ ایئربیس راکھ کا ڈھیر تھی،فضائی معرکے میں پاک فضائیہ نے رن وے پر کھڑے کھڑے 7مگ 21 سمیت 13 بھارتی جنگی جہاز تباہ کر ڈالے۔
پاک فضائیہ نے بغیر کسی نقصان کے پٹھانکوٹ ائیر بیس کو پوری جنگ کی مدت کے لیے ناکارہ بھی بنا دیا، برق رفتار حملے کی وجہ سے کوئی بھارتی جنگی جہاز اڑنے بھی نہ پایا۔
بھارت کے ایئرمارشل راگھوندرن کے مطابق بھارتی پائلٹ جہاز اڑانے کی بجائے پاک فضائیہ کے حملے سے چھپتے رہے، حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ ہمیں خندقوں میں چھپ کر جان بچانی پڑی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیارے شدید اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے باوجود بلا خوف و خطر بھارتی فوج پرخچے اڑاتے رہے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…