(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قائمقام صدر ظہور بلیدی نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں پرویز خٹک اور ظہور بلیدی کی ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر منظور کاکڑ اور سینیٹر کہدہ بابر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر سردار عبدالرحمٰن کھیتران، نصیب اللّٰہ بازئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ظہور بلیدی کا بلوچستان میں سیاسی بحران پر وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع اور بی اے پی کے قائمقام صدر نے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے بی اے پی کے ناراض اراکین سے سیاسی بحران اور اختلافات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی درخواست کی۔
مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا، فرخ حبیب
بی اے پی کے ناراض اراکین نے پرویز خٹک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مائنس جام کمال کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔
اس سے قبل بی اے پی کے قائمقام صدر نے وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی بحران میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…