اورماڑہ(قدرت روزنامہ)اورماڑہ میں محکمہ وائلڈ لائف کا بٹیر کے شکار کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپہ، شکار کے آلات ضبط کر لیے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ اور اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف کی ہدایات پر ایس۔ڈی۔او وائلڈ لائف اور ڈپٹی رینجر کی سربراہی میں اسٹاف کے ہمرہ اورماڑہ میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپہ مارا۔ ان کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر استعمال ہونے والے شکار کے آلات جال، بانس اور اوزار ضبط کیے گئے۔ اسی اثنا میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے محدود وسائل میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ علاقے کی قدرتی ماحولیات کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…