کوئٹہ، طلبہ تنظیموں کے زیر اہتمام سائنس کالج میں آگ لگنے کے واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ،بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام سائنس کالج میں آگ لگنے کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت پی ایس ایف کے صوبائی صدر طاہر شاہ نے کی۔ احتجاجی مظاہرہ سائنس کالج سے نکلا اور جناح روڈ سے ہوتے ہوئے منان چوک سے گزر کر پریس کلب پر جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔ مظاہرہ سے پی ایس ایف کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ، پی ایس او جنوبی پشتونخوا کے زونل آرگنائزر لطیف کاکڑ، آئی ایس ایف کے سینئر نائب صدر بلال خان کاکڑ، این ایس ایم کے صوبائی پلاننگ کمیٹی ممبر وکیل عادل، بی ایس او کوئٹہ زون کے جنرل سیکرٹری امجد بلوچ، ایم ایس ایف کے ضلعی صدر ہمایون خان کاکڑ نے خطاب کیا۔ مقررین نے سائنس کالج میں لگنے والے آگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کا اجرائ کرکے کالج کی عمارت کی مرمت کی جائے اورکئی عرصے سے خستہ حالی کا شکار عمارت حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے اور رپورٹ منظر عام پر لایاجائیں۔مقررین نے مزید کہا کہ سائنس کالج کا ہاسٹل گزشتہ کئی عرصے سے بند پڑا ہے جو طلبہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے صوبے کے سینکڑوں غریب طلبائ رہائش سے محروم ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل کو فوری طور طلبائ کیلئے کھول دیا جائے اور سائنس کالج میں ڈیجٹل لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے۔اگر ہمارے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہیں کیئے گئے تو احتجاج کو مزید وسیع کیا جائیگا۔

Recent Posts

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

24 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

40 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

54 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 hour ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

2 hours ago