کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پولیس اور لیویز کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے سے متعلق جائزہ اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایریاز کی تخصیص کے بغیر پولیس اور لیویز مشترکہ کاروائی کریں گے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ ، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات ،اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر قمر الحسن نے شرکت کی اجلاس کو آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز نے بریفنگ دی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فورسز کا بنیادی مقصد بحالی امن اور قانون کا نفاذ ہے انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں پولیس اور لیویز متحرک کردار ادا کرتے ہوئے فوری رد عمل دیں انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ پولیس کے محکمے میں سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے ہر صورت میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے وزیر اعلیٰ نے لیویز فورس کو مزید موثر بنانے کے لئے لیویز فورس کی کوئیک رسپانس ٹیم کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کی عفریت کو جھڑ سے اکھاڑ پھینکے گی ہم عوام اور اپنے فورسز کی مدد سے دہشت گردی، جرائم اور تخریب کاری کا قلع قمع کر کے دم لیں گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں فتح انشاءاللہ ہماری ہوگی ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والوں کے مقدر میں دائمی رسوائی ہے وزیر اعلٰی نے بلوچستان میں قیام امن امن کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دینے والے تمام سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا.۔
لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…