(قدرت روزنامہ)اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے متعلق ہماری رائے صحیح ثابت ہوئی ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک کے اثاثے اور معیشت گروی رکھی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال میں وہ قرضے لیے گئے جو گزشتہ 70 سال میں نہیں لیے گئے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے تقریب کے شرکاء سے استفسار کیا کہ ایسے نااہل قوم پر مسلط ہوں تو قوم کا کیا پھر کوئی فریضہ نہیں بنے گا؟
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے جو رائے اس حکومت کے بارے میں قائم کی تھی وہ صحیح ثابت ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک سے وفاداری کا معیار ہمیں کسی نے نہیں ہم نے لوگوں کو بتانا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک ہمارا گھر اور ہماری عزت ہے، ہم نے یہی رہنا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…