نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) نے کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ٹرینی خاتون ڈاکٹر کے زیادتی کیس میں ایک ہی ملزم کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے خاتون زیادتی و قتل کیس میں کی جانی والی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور سی بی آئی بہت جلد اس حوالے سے کیس فائل کرے گی۔
بھارتی میڈیا مطابق سی بی آئی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں، زیادتی کے واقعے میں صرف ایک ہی ملزم سنجے رائے ملوث تھا جو اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے۔
یاد رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ واقعے کے بعد کلکتہ سمیت مختلف شہروں میں ڈاکٹرز نے شدید احتجاج کیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…