عید میلاد النبیؐ کی آمد، وزیراعظم عمران خان کے گھر کو خصوصی طور پر سجا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)12 ربیع الاول کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران خان کی نجی رہائش گاہ بنی گالا کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا . بدھ کو یہاں وزیراعظم کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کی تقریبات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی، پورے ملک میں بھی اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی .

اجلاس میں وزیراعظم کو تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا . خیال رہے کہ پاکستان میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں