ریمبو کے پاس میری ایک ویڈیو ہے ، دو سال سےمیل کر رہا ہے ،خان باباکا کیا کردار ہے ، عائشہ اکرم کا حیران کن انکشاف

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کہاہے کہ میرا ریمبو کیساتھ ڈھائی تین سال سے رابطہ ہے اورہم کچھ عرصہ ویڈیو بناتے رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ بعد میری ایک ویڈیو اس کے ہاتھ لگی تھی جس سے ریمبو مجھے بلیک میلنگ کرکے ٹک ٹاک پر لایا ،ریمبو کیساتھ میرتعلق ا صرف ٹک ٹاک کی حد تک ہی تھا۔یادگار واقعہ میں ریمبو کے گرفتاری کے بعد بیانات پر 24 نیوز کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اکرم نے کہاکہ ریمبو 2 سال سے مجھے بلیک میل کررہا تھا،ریمبو خود ہی نہیں بلکہ دو،تین اور

لوگوں سے بھی بلیک میل کررہا تھا،جس میں خان بابا بھی شامل ہے، خان بابا اپنی بیوی عنایا خان کیساتھ ملا ہوا تھا ، ریمبو بھی اس میں ملوث تھا،ان کے ساتھ دو نامعلوم لڑکیاں بھی ملوث ہیں ۔عائشہ اکرم نے کہاکہ کچھ عرصے پہلے ان کے ہاتھ میری ایک ویڈیو لگی تھی جو میری اور میرے منگیتر کی تھی،اس ایک ویڈیو کی وجہ سے ریمبو نے میرے ساتھ اتنی ویڈیو بنائی اور پھر خان بابا تک پہنچائیں ۔ٹک ٹاکر کا کہناتھا کہ یہ لوگ دوسال تک مجھے کیش کرتے رہے اور میں ان کی بلیک میلنگ کا نشانہ بنتی رہی ، ان کاکہناتھا کہ میں اداروں کو ثبوتوں کیساتھ بتا چکی ہوں ۔ عائشہ اکرم نے کہاکہ میرا ریمبو کیساتھ ڈھائی تین سال سے رابطہ ہے اورہم کچھ عرصہ ویڈیو بناتے رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ بعد میری ایک ویڈیو اس کے ہاتھ لگی تھی جس سے ریمبو مجھے بلیک میلنگ کرکے ٹک ٹاک پر لایا ،ریمبو کیساتھ میرتعلق صرف ٹک ٹاک کی حد تک ہی تھا۔انہوں نے کہاکہ یادگاروالے واقعہ کا مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا،ان کا کہناتھا کہ کسی نے کوئی پیسہ نہیں لیا اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے،ریمبو کے پاس اپنے آپ کو بچانے کیلئے کوئی جواز نہیں ہے تو اس نے سرسری سی ایک بات کردی۔ واضح رہے کہ گریٹر اقبال کیس سے جڑے کرداروںعائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ۔مبینہ ویڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گفتگو کی جارہی ہے ۔ مبینہ آڈیو کے مطابق عائشہ کی جانب سے یہ کہا جارہاہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے پیسے لکھیں ہیں۔ لڑکی کا ساتھی ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی ۔مبینہ آڈیومیں عائشہ کو ریمبو کو یہتاکید کرتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا ،تم کہنا میڈم نے لیا تھاان کو پتا ہو گا ،ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھیں ۔ ریمبو اس کے جواب میں کہتا ہے او کے میں کہہ دوں گا۔دوسری جانب مینار پاکستان گریٹر پارک کیس میںاہم ترین پیشرف سامنے آگئی ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کی قابل اعتراض ویڈیو مرضی سے بنوانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرناقانوناً جرم ہے ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago