الیکشن کمیشن؛ انٹراپارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں ۔
ای سی پی کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ممبر سندھ نثار دورانی کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر پی ٹی آئی کااعتراض مسترد کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی ۔ علاوہ ازیں انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک مؤخر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ایف آئی اے سےپارٹی آفس سے لے جائی گئی دستاویزات کی واپسی کےلیے عدالت سے رجوع کی ہدایت کی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017ءکی شق 208انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمے دادی ہے۔ شق209تھری کے تحت سرٹیفکیٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا کمیشن کی ذمے داری ہے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 min ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

11 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

37 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago