سردار اختر مینگل قومی اسمبلی کو الوداع کہہ کر خاموشی سے دبئی روانہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حال ہی میں قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے سردار اختر مینگل پارلیمنٹ کو الوداع کہہ کر خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے قبل کسی سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا۔ اس فیصلے سے اُن کے گھر والے بھی بے خبر تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جن دو سے تین افراد کو علم تھا کہ اختر مینگل اتنا بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں، ان میں ایک محمود خان اچکزئی شامل تھے جبکہ دوسرا سرپرائز انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کو خیرباد کہتے ہوئے دیا۔
اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اختر مینگل خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں، ان کے بیرون ملک جانے کے بارے میں بھی کم لوگوں کو ہی علم تھا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی اور اسد قیصر کی ملاقات، اختلافات ختم کرکے احتجاج کامیاب بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ…

55 seconds ago

سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے…

6 mins ago

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی…

8 mins ago

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا۔…

10 mins ago

پاکستان کی ترسیلات زر میں 24 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی ترسیلات زر میں 24…

14 mins ago

لیک ویڈیوز کا سلسلہ: مشی خان نے خواتین سے اہم اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر لیک…

16 mins ago