راولپنڈی(قدرت روزنامہ) نیا توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دے دی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نیا توشہ خانہ ریفرنس کےحوالے سے کیس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان اپنی نشست سے اٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کے پاس پہنچے۔
عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسرمحسن ہاروں سے کہا کہ تم نے جو کیسز بنائے ہیں تمہاری وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے۔ جب باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چئیرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔ رہا ہوتے ہی تم دونوں کو عدالت میں لے کر جاؤں گا۔ بانی پی ٹی آئی کی نیب کے تفتیشی افسر سے گفتگو کے دوران متعدد افراد موجود تھے۔
قبل ازیں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…