اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں، اور دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ آج شہدا کے خون کے صدقے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنج کا سامنا ہے، دشمن سرحد پار سے دہشتگردی کو اسپورٹ کررہا ہے، لیکن مسلح افواج اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں اٹل ہیں، ہماری کشمیریوں سے محبت اور بندھن لازوال ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ہمیں اندرونی اور بیرونی دشمنوں کایکجان ہوکر مقابلہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…