اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے زیرو آور میں فیصل آباد میں ثنا نامی خاتون سے زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ’ریڈ لائن‘ ہیں، اس واقعے میں ملوث ملزمان کہ ضمانت ملنی چاہیے نہ کوئی رعایت، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
جمعہ کو اسمبلی میں بحث کے دوران حکومت رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے زیرو آور میں ثنا نامی خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر بحث میں حصہ لیتا ہوئے کہا کہ اس وقت بہت خطرناک صورتحال ہے ثنا نامی لڑکی میری یا معززین کی بھی بیٹی ہوسکتی تھی خواتین مریم نواز کی ریڈ لائن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا ہم بچیوں کو تحفظ نہیں دے سکتے ؟کیا انہیں تالہ لگاکرگھر میں بند کرنا ہے وہ نوکری بھی کریں گی اور گھر سے بھی باہر نکلیں گی، اگر ایسا نہیں ہے تو پھر یہ ملکی معیشت میں کیسے حصہ ڈالیں گی۔
عظمیٰ کاردار نے ایوان سے سوال کیا کہ زبردستی بیان لے کر ملزمان کو ضمانتیں مل جاتی ہیں، مظلوم خاندانوں کو دھمکایا جاتا ہے، اس خاتون کی عزت اچھالی گئی، اب اس کا مستقبل کیاہوگا؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچی اس وقت جن حالات کا سامنا کر رہی ہے اس پر ملزمان کو ضمانت ملنی چاہیے نہ ہی انہیں کوئی رعایت دی جانی چاہیے، بلکہ انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔
عظمیٰ کاردار کو جواب دیتے ہوئے ممبر اسمبلی مجتبیٰ شجاح الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد تھانہ ٹھیکری والہ میں لاہور کی رہائشی ثناء کے ساتھ عمران و ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی کے مرتکب افراد کو پولیس نے 16اگست کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان کے خلاف چالان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…