حسینہ واجد کس طرح اپنے خاندان میں پلاٹوں کی بندربانٹ کرتی رہیں؟ ہوشربا انکشافات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے لیے لاکھوں روپے مالیت کے متعدد پلاٹ حاصل کیے، تاہم عوامی احتجاج کے بعد 5 اگست کو ان کے ملک سے فرار کے بعد ان پلاٹوں کی فائلیں غائب کردی گئیں تھیں، جو اب منظرعام پر آگئی ہیں۔
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے خاندان نے پورباچل پروجیکٹ میں2022 میں 60 کٹھہ پلاٹ حاصل کیے تاہم اس معاملے کو انتہائی خفیہ قرار دیا گیا، شیخ حسینہ واجد نے اپنے بیٹے سجیب واجد جوئے ، بیٹی صائمہ واجد پٹول، چھوٹی بہن شیخ ریحانہ اور شیخ ریحانہ کے دو بچوں کے لیے ڈھاکہ میں 10 کٹھہ تک زمین حاصل کی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے اور ان کے ملک سے فرار ہونے کے بعد، ان پلاٹوں کی تقسیم سے متعلق فائلیں مبینہ طور پر راجوک کے ریکارڈ سیکشن سے ہٹا کر کہیں اور چھپا دی گئی تھیں، بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ فائلیں راجوک چیئرمین کے دراز میں محفوظ ہیں۔
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے اربن پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (راجوک ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر (اسٹیٹ اینڈ لینڈ-3) نائب علی شریف کے دستخط شدہ حتمی الاٹیکشن لیٹر کے مطابق ایک کٹھہ (پانچ مرلے ) کے پلاٹ کی قیمت 3 لاکھ ٹکے فی کٹھہ مقرر کی گئی تھی جو 10 کٹھہ کے پلاٹ کی 30 لاکھ ٹکے بنتی ہے۔
شیخ حسینہ نے پورباچل پروجیکٹ میں مجوزہ ڈپلومیٹک زون کے سیکٹر-27 میں روڈ نمبر 203 پر پلاٹ نمبر 9 لیا، ان کے نام اس حوالہ سے خط 3 اگست 2022 کو جاری کیا گیا، شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوئے اور بیٹی صائمہ کو بھی 10 کٹھہ کے پلاٹ ملے جن کے پلاٹ نمبر بالترتیب 015 اور 017 ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سجیب واجد جوئے کا پلاٹ ایلوکیشن لیٹر 24 اکتوبر 2022 کو جاری کیا گیا تھا، جس کی ملکیت کی رجسٹریشن 10 نومبر کو مکمل ہوئی تھی، صائمہ واجد کے لیے پلاٹ الاٹ کرنے کا لیٹر 2 نومبر کو جاری کیا گیا تھا اور اس پر اسٹیٹ اینڈ لینڈ 3 برانچ کے اس وقت کے ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب الرحمان کے دستخط تھے۔
حسینہ واجد کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ اور ان کے بچوں کو بھی پرباچل پروجیکٹ میں 10 کٹھہ کے پلاٹ ملے، ان کے پلاٹ اسی علاقے میں روڈ 203، سیکٹر 27 میں الاٹ کیے گئے تھے۔شیخ ریحانہ کا پلاٹ نمبر 013، ان کے بیٹے رضوان مجیب صدیق کا پلاٹ نمبر 011 اور ان کی بیٹی عظمیٰ صدیق روپنتی کا پلاٹ نمبر 019 ہے۔
راجوک کے ایک اہلکار کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت گرنے کے بعد ان کے اور ان کے خاندان کے افراد کے پلاٹوں سے متعلق فائلیں ریکارڈ روم سے ہٹا دی گئیں تھیں تاہم اب یہ سامنے آگئی ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago