اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کو بارآور بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی کے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بلوچستان کی صورتحال پر آگاہی دی۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی فورسز بحالی امن کے لیے کوشاں ہیں، بزدل دہشتگرد غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ تخریب کاروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بحالی امن کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کا اشتراک جاری رہے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…