4 وفاقی وزارتیں، بلوچستان حکومت میں شمولیت اور گورنر کے پی، حکومت کی جے یو آئی کو پیشکش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی اہم مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علما اسلام ملکی سیاست میں اہمیت اختیار کرگئی ہے، اور حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے حمایت کرنے پر جے یو آئی کو وفاق میں 4 وزارتوں، بلوچستان حکومت کا حصہ بننے اور گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ دینے کی پیشکش کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے کی گئی اس پیشکش پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت سازی سے قبل نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا، تاہم انہوں نے دوٹوک انکار کے بجائے وزیراعظم سے کہاکہ وہ فی الحال حکومت کا حصہ نہیں بن سکتے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی وفد کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے کہ حکومت سازی کے لیے ضروری ہے مشاورت کی جائے، ملک میں پہلی بار ایسا ہوا کہ اقلیتی حکومت ہے۔ ’حکومت کسی اور کی ہے جبکہ سیاست دان بدنام ہورہے ہیں‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک میں ایشو ٹو ایشو سیاست کررہی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان و پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اس معاملے پر متفق ہیں کہ 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے فضل الرحمان سے کبھی یہ مطالبہ نہیں کیاکہ وہ ہمارے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر مولانا فضل الرحمان حکومت کی طرف اپنا مفاد بہتر سمجھتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی ہیں، آصف زرداری نے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ ہم اب بھی اکٹھے چل سکتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن بھی اس خواہش کا اظہار کررہی ہے کہ جے یو آئی ان کے ساتھ چلے۔

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

4 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

4 hours ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

4 hours ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

5 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

5 hours ago