اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کی مالکن کی جانب سے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر تشدد کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ائیر پورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک خاتون کی جانب سے اپنے گھر میں کام کرنے والی ماں اور بیٹی پر مبینہ تشدد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچی کی حالت بگڑنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
ملازمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن ڈنڈوں سے تشدد کرتی اور گرم پانی زبردستی پلاتی تھی۔
پولیس نے ملازمہ کے بیان پر گھر کی مالکن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…