مہمند؛ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 4 دہشتگرد مارے گئے


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکورٹی فورسز نے مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں نے 6 ستمبر کو علی الصبح مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی خود کش بمبار مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملے کی کوشش ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

Recent Posts

لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار احمد نے پنجاب کی گیارہ…

2 hours ago

خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کےدوران مسجدپرحملہ،جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر خوارج نے حملہ…

2 hours ago

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے…

2 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔…

3 hours ago

عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم جیل سے رہا

جہلم (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان…

3 hours ago

پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ مزید سکڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب…

3 hours ago