چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے متحرک ہو گئے اور انہوں نے اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ ، سینئر صحافیوں سمیت حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری شجاعت کی کافی عرصے کے بعد گزشتہ روز لاہور میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے اور ذاتی و خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔
پرویز الٰہی کی ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین سے وفاقی دارالحکومت میں سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نےملاقاتیں کی ہیں۔ علاوہ ازیں چوہدری شجاعت حسین نے سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی والدہ اور محسن بیگ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، پارٹی ترجمان مصطفی ملک بھی ملاقاتوں میں موجود تھے ۔ اس دوران ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ قومی رہنماؤں کو سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اراکین پارلیمنٹ پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل سے نکلنے کے لیے قومی ایجنڈا ترتیب دیں۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

4 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

18 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

42 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

59 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago