کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں تیز رفتار کار الٹ جانے سے باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے جب کہ 6 خواتین زخمی ہو گئیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے جب کہ 6 خواتین زخمی ہو گئیں، جنہیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
لیویز اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معدنیات انسپکٹر جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے جو ژوب کا رہائشی ہے اور فیملی کے ساتھ کوئٹہ سے ژوب جا رہے تھے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…