پشاور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی خیبر پختون خوا حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے ہر صورت انعقاد کیلیے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا فیصلہ ہے کہ جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ ایمبولینسز،بلڈوزر،کرین اور تمام ضروری مشینری آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو ایک ہزار سوسے 2 ہزار کارکنان نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ تمام ارکان اسمبلی کو پلان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا جس کےلیے ارکان اسمبلی کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا جلسے کو کامیاب بنا نے کے لیے تمام تر انتظامات خود دیکھ رہے ہیں۔ کارکنوں کو آنسو گیس اور شیلنگ سے بچنے کےلئے پانی، کپڑا ، نمک کے ساتھ دیگر ضروری سامان ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…