پی ٹی آئی جلسہ؛ کسی بھی رکاوٹ کو ہٹانے کا پورا انتظام کیا ہے، بیرسٹر سیف


پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کا پورا انتظام کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ رکوانے کے لیے جعلی حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کیے ہیں۔ جلسہ گاہ میں پولیس کی جانب سے تھوڑ پھوڑ اور سامان اٹھانے کی خبریں آرہی ہیں۔ پورے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں تعینات کردی گئی ہے اور صوبے کو کچے کے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ راج کماری نے پنجاب پولیس کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ جلسہ کل ہے اور جعلی حکومت کے اوسان ابھی سے خطا ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کا سورج عمران خان کی رہائی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ پورے ملک سے نوجوان اسلام آباد پہنچیں گے۔ جعلی حکومت کی رکاوٹیں نوجوانوں کے جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی۔
مشیر اطلاعات پخونخوا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کے پی کے سے عظیم الشان قافلہ جلسے میں شرکت کرے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواعلی امین گنڈاپور خود قافلے کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راستے میں کسی بھی رکاوٹ کو ہٹانے کے لیے پورا انتظام کیا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

1 min ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

24 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

31 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

38 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

1 hour ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago