سندھ؛ کھجور کی پراسیسنگ اور پیداوار بڑھانے کے لیے 100 ملین روپے مختص


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے خیرپور میں کھجور کی پراسیسنگ اور پیداوار بڑھانے کے لیے 100 ملین روپےمختص کردے اور کھجور و دیگر کاروبار سے وابستہ خواتین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیرزراعت محمد بخش مہر نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے کوٹ ڈیجی میں قائم ریسرچ سینٹر کو مزید فعال کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ خشک کھجور بھارت، متحدہ عرب امارات اوربنگلادیش برآمد کرتا ہے۔ پاکستان کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کھجور کی فصل کی بحالی اور اضافے کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت خیرپور میں کھجور کی پراسیسنگ کے لیے رواں سال 100 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ میں اُگائی جانے والی ڈھکی کھجور خاص طور پر اپنے منفرد ذائقے اور ساخت کی وجہ سے عالمی سطح پر بہت مقبول ہے۔ سندھ حکومت صوبے میں زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں کھجور کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی کاشتکاروں کی جانب سے پانی کی قلت کی شکایات مل رہی ہیں۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

6 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

30 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

34 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

46 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

53 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

59 mins ago