جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف الزامات کی تشہیر پر توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کو 26 ستمبر کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے
عدالت نے وقاص ملک ایڈووکیٹ سمیت 2 صحافیوں کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں جب کہ صدر پی ایف یو جے کو عدالتی معاون مقرر کر رکھا ہے ۔ سینئر قانون دان احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ ایڈووکیٹ بھی عدالتی معاون مقرر ہیں ۔
ہائی کورٹ میں سالانہ تعطیلات سے پہلے 9 جولائی کو کیس کی آخری سماعت ہوئی تھی۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 11 ستمبر کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدم دستیابی کے باعث 11 ستمبر کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔
ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ کازلسٹ میں جاری کرے گا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو مہم میں ملوث لوگوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے اور آئی ایس آئی سے آئندہ سماعت تک رپورٹس بھی طلب کر رکھی ہیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

13 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

22 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago