خیبر(قدرت روزنامہ) راجگل متاثرین کا دھرنا 33 ویں روز میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے پاک افغان تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کےباعث 10 سال قبل آبائی علاقے راجگل سے سیکڑوں خاندان بے دخل کیے گئے تھے، جس کے خلاف احتجاجی دھرنا آج 33 ویں روز بھی جاری ہے۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان آج بھی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کی آبائی علاقے راجگل میں واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے پاک افغان شاہراہ بند ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ شاہراہ کی بندش سے ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں، جس سے لنڈی کوتل اور افغانستان جانے والے مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ یومیہ اوسطاً 3 ملین ڈالرز مالیت کی درآمد وبرآمد کی جاتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…