آئی پی پیز کے کپیسٹی چارجز کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز دینے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، وفاقی سیکریٹری توانائی، نیپرا، کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
ہائیکورٹ میں آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل سہیل حمید نے مؤقف دیا کہ سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے کیپیسٹی چارجز وصول کیئے جارہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا۔ کیپیسٹی چارجز وصول کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ جب تک سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوتا کیپیسٹی چارجز کی وصولی روکی جائے۔
ہائی کورٹ نے وفاق، وفاقی سیکریٹری توانائی، نیپرا و کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

7 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

31 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

35 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

47 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

54 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

1 hour ago