فتنہ پارٹی کے پاس جلسے کیلیے فنڈز ہیں نہ بندے اور نہ سہولت کاری، عظمیٰ بخاری


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہو چکی ہے، ان کے پاس جلسے کیلیے فنڈز ہیں، نہ بندے اور نہ سہولت کاری۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ان کے پاس جلسے کے لیے فنڈز ہیں نہ بندے ہیں نہ سہولت کاری ہے۔ ہمیں معلوم ہے جلسے، جلوس اور دھرنے ان کا کاروبار ہیں۔ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہو چکی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو اداروں کے خلاف آپ لوگوں نے جلسے میں زہر اگلنا وہ روزانہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں۔ فتنہ پارٹی مریم نواز کے بغض اور تعصب کا شکار ہے۔ اب ان کو ہیڈ لائنز میں جگہ بنانے کے لیے بھی مریم نواز کا نام لینا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کا ایجنڈا ملک کو بڑے حادثے سے دوچار کرنا ہے۔ عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔ یہ شخص جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے گی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ اور ملکی خزانے کے چوروں کو اب کچے کے ڈاکوؤں کی بھی فکر ہو رہی ہے۔ مریم نواز توشہ خانہ کے چوروں کو بھی لگام ڈالیں گی اور کچے کے ڈاکوؤں کو بھی انجام تک پہنچائیں گی۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

4 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

17 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

26 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago