بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے‘ میر سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات ‘سید نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ہفتہ کو یہاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پائیدار قیام امن کیلئے قومی یکجہتی اشد ضروری ہے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی سب سے مقدم ہے۔ بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے اتحاد و اتفاق اور سیاسی مفاہمت سے ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن بلوچستان سے ہی سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی ممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سیاسی روا داری اور مثبت سیاسی سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں مفاد عامہ سے متعلق مثبت تجویز کا خیرمقدم اور ان پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

2 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

3 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

3 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

3 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago