ای او بی آئی میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک 80 افسران کی غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پنشن کے وفاقی ادارے ای او بی آئی میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک 80 افسران کی غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ان افسران کو مختلف ادوار میں کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ای او بی آئی میں اعلی افسران کی غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف تحقیقات ایک کمیٹی نے کی، جس کے مطابق گریڈ 17 سے 20 تک کے تقریبا 80 افسران ایسے ہیں جنہیں مختلف ادوار میں کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بھرتی کیا گیا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیرقانونی بھرتی ہونے والے افسران اب

اعلی عہدوں پر پہنچ چکے اور کہ ان میں سے کئی افسران اپنے اپنے شعبوں کے سربراہ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف تحقیقات کا حکم سابق چیئرمین خاقان مرتضی نے ستمبر 2018 میں دیا تھا، تاہم افسران کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تحقیقات 2 سال میں مکمل نہ ہوسکیں۔بعد میں آنے والے چیئرمین اظہر حمید نے جولائی 2020 میں نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی، جس نے ایک ماہ میں رپورٹ تیار کرکے چیئرمین ای او بی آئی کو بھیج دی تھی۔37 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 80 افسران کی بھرتی کو غیرقانونی قرار دیا گیا جبکہ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے افسر کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین اظہر حمید نے مزید کارروائی کیلئے رپورٹ وفاقی سیکریٹری کو بھیج دی تھی۔ا س کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ 5 ماہ پہلے تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے چکی ہے، مگر ای او بی آئی نے تاحال رپورٹ جمع نہیں کرائی۔

Recent Posts

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

1 min ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

11 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

18 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

19 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

27 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

37 mins ago