پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کامقصد عمران خان کے کیسزختم کرانا ہے، وہ جلسہ ضرور کریں لیکن دوبارہ 9 مئی نہیں ہونے دیں گےاور نہ ہی انہیں این آر او ملے گا۔

سینیٹر طلال چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کر کرے، جلسے کریں لیکن رنگ بازی اور شعبدے بازی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ان جلسوں سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا معاہدہ نہیں رکے گا اور نہ ہی معیشت کو کوئی دھچکا لگے گا، بار بار جلسہ جلسہ کہہ کر یہ تاثر نہ دیں کہ انتظامیہ آپ کو جلسہ نہیں کرنے دے رہی۔ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے آپ اس بار جلسہ کرکے دکھائیں گے جس کا واحد مقصد این آر او ہے کیوں کہ پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں، ان کی سیاست کا مقصد ایک ہی ہے کہ اڈیالہ کے مجرم کو معافی دلوائی جائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ کرینیں لے کر آؤں گا، آپ اپنی کارکردگی لے کر آئیں، عوام کے پیسوں سے اسلام آباد پر چڑھائی نہ کریں، سب سے زیادہ دہشت گردی اور بے امنی خیبر پختونخوا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago