پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار نے پاکستان میں کرکٹ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ حالات یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل صرف پی آئی اے یا 6 ڈسکوز تک محدود نہیں، 9 برس میں اسٹیل ملز کا 500 ارب روپےکا نقصان ہوا ہے، یہ کس کا قصور ہے؟فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری لائیو سٹریم ہوگی، پی آئی اے کے 6 بولی دہندگان میں ایک بین الاقوامی بولی دہندہ بھی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدے بینظیر کے پہلے دور میں ہوئے، آئی پی پیز کو عوام کا واسطہ دینا چاہیےکہ منافع میں سےکچھ نقصان برداشت کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 40 ارب روپےکےفور منصوبے کے لیے مختص کرائے، اگلے ہفتے کے فور منصوبے پر پریزنٹیشن دی جائےگی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago