عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور اب وہ پارٹی کے اندر ایک کارکن کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پارٹی کے سینیئر رہنما سلمان اکرم راجہ کو سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمر ایوب نے 22 جون کو پی ٹی آئی کے سینٹرل فنانس بورڈ کے چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کی وجہ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ بتایا تھا۔
تاہم پی ٹی آئی کے کچھ اہم رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک کی میڈیا رپورٹس کی تردید کے بعد عمر ایوب خان کے استعفے نے پی ٹی آئی ارکان میں عدم اطمینان کی خبروں کو تقویت دی تھی۔
عمر ایوب کے اس اقدام کے جواب میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب خان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور ان پر زور دیا تھا کہ وہ پارٹی میں اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے 4 ستمبر 2024 کو پیش کیا گیا میرا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے وضاحت کی کہ انہوں نے 5 ستمبر (جمعرات) کو ہونے والی ملاقات کے دوران اپنے ساتھی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز سے درخواست کی تھی کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان تک ان کا استعفیٰ پہنچائیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے اس سے پہلے 22 جون کو استعفیٰ دے دیا تھا لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنا، اپنی قانونی لڑائی لڑنا اور قومی اسمبلی میں جس حلقے کی نمائندگی کرتا ہوں اس کے مسائل کو دیکھنے کی وجہ سے ان پر بہت زیادہ کام کا بوجھ ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ 8 ستمبر کو ہونے والے پارٹی کے اسلام آباد جلسے کا حوالہ دیتے ہوئے عمر ایوب خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس جلسے کو ضرور کامیاب بنائیں گے۔
عمر ایوب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل کے لیے نیک خواہشات ہیں، میں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے نئے سیکرٹری جنرل کے ساتھ کارکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے بھی عمران خان تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے دوسری مرتبہ پارٹی کی پنجاب برانچ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

39 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

50 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago